ایل این جی کی درآمدات میں 5 ماہ کے دوران ایک فیصد کی کمی ریکارڈ

Published on December 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

 فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی ایسی اور اوگرا کے اعدادوشمار کیمطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 3369000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کیمقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3403000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔نومبر میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 553000 ٹن ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 31 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سا ل نومبر میں 798000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈکی گئی تھی۔ اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 17 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ اکتوبر میں 664000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈ کی گئی جو نومبر میں کم ہو کر 553000 ٹن ہو گئی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی برآمدات کا حجم 9787000 ٹن ریکارڈکیاگیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes