حکومت کاجعلی زرعی ادویات، کھادوں ودیگرمداخل فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

Published on December 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب حکومت نے جعلی، ناقص، غیر معیاری وملاوٹ شدہ زرعی ادویات، کھادوں،بیجوں ودیگرمداخل فروخت کرنیوالے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ اس ضمن میں بذریعہ ایس ایم ایس و واٹس ایپ شکایات کیلئے موبائل نمبرجاری کردیا گیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جعلی زرعی مداخل فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف شکایات0300-2955539پر سینڈ کریں جن کے خلاف اطلاع موصول ہونے کے24 گھنٹے کے اندر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات اور ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈکوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ زراعت کی جعلی زرعی ادویات و کھادوں کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اینڈکوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزکے حکام کی جانب سے اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی زرعی مداخل فروخت کرنیوالے مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes