فیصل آباد میں نئی کے بعد پرانی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں

Published on December 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

 فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد میں نئی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پرانی بائیکس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔جناح کالونی اور ستیانہ روڈ فیصل آباد بائیکس کی خرید و فروخت کا کاروبار ٹھنڈا پڑ گیا، مارکیٹ میں گاہک نہ ہونے کے برابر رہ گئے، پرانی بائیکس کی قیمتوں میں بھی 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا جس سے خریدار اور دکاندار دونوں ہی پریشان ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 70 سے 75 ہزار روپے میں ملنے والی موٹرسائیکل اب 90 ہزار سے ایک لاکھ تک ہے، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سیکنڈ ہینڈ موٹرسائیکلوں کی قیمتیں سن کر واپس لوٹ جاتے ہیں، نئی موٹرسائیکل پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے اب پرانی موٹر سائیکل خریدنا بھی غریب کے بس کی بات نہیں رہی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题