اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)اوکاڑہ چودھری محمد مقصود احمد جٹ ساوی ماحول دوست زرعی ایوارڈ کے لیے نامزد۔ ۔ پوری دنیا میں کسان ڈے پوری شان و شوکت سے منایا گیا پاکستان میں کاشت کاروں زراعت کے لئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ساوی نے کسان ڈے پر پاکستان میں کسانوں کو ساوی ماحول دوست زرعی ایوارڈ 2023 کے لئے نامزد کیا ہے۔ نامزد کئے جانے والے خوش نصیبوں میں آلو پر چودھری محمد مقصود احمد جٹ نائب صدر پوٹیٹو گرورز کوآپریٹو سوسائٹی اوکاڑہ،چوہدری ریاض گوجرہ زیتون ارشد قادری چکوال ڈاکٹر فیاض عالم تھرپارکر سندھ صلاح الدین کوہاٹ کے پی کے سبزیات سارا بابر چاول ڈاکٹر ابوالفضل زیدی کپاس محترمہ رابعہ سلطان کوٹ ادو ،ممتاز منہیس سابق صوبائی وزیر طارق محمود لودھرا لیہ عبد الجبار خاں لورالائی بلوچستان محمد حیات خاں خضدار بلوچستان،گندم پر احسان الحق فیصل آباد سلطان احمد سکھیکی ،شامل ہیں شاندار تقریب میں نامزد لوگوں میں ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب نے ساوی اکابرین کا شکریہ ادا کیا ساوی ماحول دوست زرعی ایوارڈ ایوارڈ سے پوٹیٹو گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان کی عزت وقار میں اضافہ ہوا ہے۔