ڈاکٹر محمد عزیر شاہد کو سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائسنسز لاہور میں داخلہ ملنے پر ینگ ویلفئیر سوسائٹی 40ڈی رجسڑڈ اوکاڑہ کےممبران مبارکباد پیش کرتے ہیں

Published on December 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈاکٹر محمد عزیر شاہد کا سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائسنسز لاہور میں داخلہ ہونا چکنمبر 40ڈی مثالی گاؤں تحصیل دیپالپور کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے.ڈاکٹر عزیر شاہد پنجاب کالج اوکاڑہ (Top)10طلباء میں سے خوش نصیب ہیں جو گولڈ میڈل,شیلڈ حاصل کر چکے ہیں.ڈاکٹر عزیر شاہد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اتنی بڑی کامیابی میرے اساتذہ,والدین کی دعاؤں سے ملی کہ اللہ تعالی نے مجھے کامیابی سے نوازا ہے.میری یہ خواہش ہے میں اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد جب فیلڈ میں قدم رکھوں گا تو سب سے پہلے ان بے بس بے سہارا یتیم لوگوں کا سہارا بنوں گا.جب آدمی ڈاکٹر بنتا ہے تو اسکی سب سے پہلی ذمہ داری مریض کو ہر ممکن بچانا ہوتا ہے.انشاءاللہ میں اپنی تمام توانائی فیلڈ میں قدم رکھتے ہی شروع کر دوں گا.میں اپنے اساتذہ کرام,والدین کا بے حد مشکور ہوں جنکی محنت سے آج مجھے یہ مقام ملا میں اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہےاور اپنے گاؤں کے تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے میرے لیے دعائیں کی میں اپنے گاوں کے ساتھ تحصیل بھر میں لوگوں کا سہارا بنوں گا زندگی بھر میرا یہ مشن ہو گا جتنے لوگوں کو فائدہ پہنچا سکوں اس مشن کو جاری رکھو گا.مزید ڈاکٹر محمد عزیر شاہد کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں مجھے میرے والدین ,اساتذہ کرام نے منفی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کرتے رہے انکے ساتھ سکول,کالج میں مجھے اچھے کلاس فیلو ملے جنکی وجہ سے منفی سرگرمیوں سے دور رہا اور اپنی تعلیم پر توجہ دی اسکے نتیجے میں مجھے میرے والدین کو اللہ تعالی نے اس کامیابی سے نوازا ہے.

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme