موبائل فونز کی درآمدات میں کمی

Published on December 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر28.69 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 199 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر85.83 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھانومبرمیں موبائل فونز کی درآمدات پر7.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجواکتوبرمیں 6.19 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 6.258 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر90.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ٹیلی کام شعبہ کی مجموعی درآمدات کاحجم 676.062 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 373.11 ملین ڈالرتھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes