اکبر روڈ پر موٹر سائیکل مزدا وین سے ٹکرا گیا، ایک شخص جانبحق

Published on December 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) اکبر روڈ ٹالی والے سموسے پوائنٹ کے پاس موٹر سائیکل مزدا وین سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اوور ٹیکنگ کرنے کے دوران پیش آیا۔حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص ہیڈانجری کی وجہ سے جانبحق ہو گیا۔ موٹر سائیکل پر سوار دو اور افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر کی موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو ٹیموں نے نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ جانبحق ہونے والی شخص کی شناخت الیاس ولد ریاض (48 سال تقریباً) سکنہ 40 تھری آر اوکاڑہ کے نام سے ہوئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme