اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن  کا  بیلٹ اینڈ روڈ  کے 43   ممالک کے  علاقائی  اداروں کے  ساتھ  معیاری  تعاون کے معاہدوں پر دستخط

Published on December 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments
بیجنگ (یو این پی) چین کے  اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن نے  ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں بتایا گیا کہ “بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام کی تجویز کے بعد سے ، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر  میں  معیار کی یکجہتی  کے لئے تین سالہ ایکشن پلان کے دو  ادوار  پر مسلسل عمل درآمد کیا ہے ، اور بیلٹ اینڈ روڈ کی  مشترکہ تعمیر والے     43  ممالک کے علاقائی اداروں کے ساتھ  معیاری   تعاون کے  54 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔روس، قازقستان، منگولیا وغیرہ کے ساتھ  معیارات کی    450 سے  زیادہ باہمی شناخت حاصل ہوئی ہے  اور  بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لئے ایک قومی معیاری انفارمیشن پلیٹ فارم قائم ہوا ہے   ۔ اس کے ساتھ ہی  چین بیلٹ اینڈ روڈ  کی  مشترکہ تعمیر والے ممالک کے ساتھ مل کر بین الاقوامی معیارات کی تشکیل کو فروغ دیگا اور نقل و حمل، توانائی، مواصلات، سروے اور نقشہ سازی کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی کنیکٹیوٹی کو  بھی فروغ دیگا ۔ ہائی وے، پل اور ٹنل انجینئرنگ کے میدان میں ، انگریزی ، فرانسیسی اور روسی  زبان  سمیت 92 غیر ملکی زبانوں  کے ورژن جاری کیے گئے ہیں ، جس میں ڈیزائن ، تعمیر  اور  معیار کے  معائنے  وغیرہ کا احاطہ کیا گیا ہے ، تاکہ متعلقہ ممالک کو چینی معیارات کو سمجھنے میں سہولت فراہم کی جاسکے۔اس کے علاوہ  22 تربیتی پروگراموں  میں  بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو   کی  مشترکہ تعمیر والے  ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 2200 سے زائد عہدیداروں، ماہرین اور ٹیکنیکل منیجرز کو تربیت دی گئی ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy