اقوام متحدہ (یو این پی) اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی نے سپرنگ فیسٹیول کو اقوام متحدہ کی تعطیل قرار دینے کی قرارداد منظور کی۔اس حوالے سے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل وفد کے چارج ڈی افیئرز ڈائی بنگ نے کہا کہ چین کے ایک روایتی تہوار کی حیثیت سے ،موسم بہار کا تہوار نہ صرف خاندانی ملاپ، پرانے سال کو الوداع کہنے اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا دن ہےبلکہ یہ چینی تہذیب کے امن، خوشی اور ہم آہنگی جیسے تصورارت کا بھی امین ہے۔ یہ تہوار انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی سمیت تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کا حامل بھی ہے۔بہت سے ممالک اور علاقوں میں اس تہوار کے موقع پر سرکاری تعطیل ہوتی ہے اور دنیا کی آبادی کا تقریباً بیس فیصد مختلف شکلوں میں اس تہوار کو مناتا ہے۔ڈائی بنگ کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے موسم بہار کے تہوار کو اقوام متحدہ کی تعطیل کے طور پر فروغ دینا عالمی تہذیبی انیشیٹو کو عملی جامہ پہنانے اور عالمی تہذیبوں کے تنوع کے احترام کی وکالت کرنے کے لیے ایک عملی اقدام ہے۔ موسم بہار کا تہوار باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی تعطیل بن گیا ہے، یہ چینی تہذیب کی مقبولیت اور اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے جو دنیا کی مختلف تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھ کو مؤثر طریقے سے فروغ دے گا اور اقوام متحدہ کی تنوع اور جامعیت کی ثقافتی اقدار کو عملی طور پر پیش کرے گا۔