بیجنگ(یو این پی)چینی وزارت زراعت اور دیہی امور نے اعلان کیا ہے کہ 2024 میں، چین کے اناج کی پیداوار کے مجموعی اہدف میں مکئی اور سویابین کو مستحکم کرنا، ریپ سیڈ کے رقبے کو بڑھانا جاری رکھنا، اور فی یونٹ پیداوار کو بڑھانے پر توجہ دینا ہے۔کاشت کا رقبہ عمومی طور پر مستحکم رہے گا اور جہاں حالات اجازت دیتے ہیں وہاں رقبے کو وسیع کیا جائے گا اور اناج کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ 2024 میں اناج کی پیداوار چھ کھرب پچاس ارب کلوگرام سے زیادہ رہنے کو یقینی بنایا جائے۔ اعلان میں بتایا گیا کہ اگلے سال، چین اناج اور تیل کی پیداوار میں بہتری اور بوائی کے معیار پر مزید توجہ دے گا۔ اس کے علاوہ پانی اور کھاد کے انضمام کے سامان، اور گھنے پودے لگانے میں تعاون کرنے والی ٹیکنالوجی کے نفاذ کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگلے سال مجموعی پیداوار کے فروغ کے لیے مکئی کی 100، گندم کی 100 اور ریپ سیڈ کی 102 کاؤنٹیز کا اضافہ کیا جائے گا اور سویابین کی پیداوار میں اضافے کی کارروائی کا آغا ز کیا جائے گا ۔