شانگلہ (یواین پی) کوہستان کے مختلف علاقوں میں 3.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پاکستان میں زلزلے کی اطلاع دینے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح شانگلہ، بشام، الپوری اور پورن کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد خوف کے باعث کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 درجے ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پٹن کے جنوب مغربی علاقے میں 31کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔