پی ٹی وی کراچی مرکز کے لذت بھرے پکوان کے پروگرام

Published on December 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

 روایتوں کی لذت (سیزن 2) کی ریکارڈنگز مکمل کر لی گئیں
کراچی(یو این پی )پاکستان ٹیلیوژن، کراچی مرکز لذیذ کھانے سے متعلق پروگرام ”روایتوں کی لذت” کی سیزن 1 کی کامیابی کے بعد سیزن 2 کے لیے پروگرامز کی ریکارڈنگز مکمل کر لی، یہ پروگرامزروزانہ منگل کی شب پی ٹی وی Home پر ٹیلی کاسٹ کیے جارہے ہیں جس میں کراچی کی بہترین کوکنگ ایکسپرٹس اور شیف نے حصہ لیا، خواتین کی پسندیدگی اور ان کی پر زور فرمائش پر پروگرام کی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے رواں سیزن میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، پروگرام کی میزبان ثوبیہ فیصل ہیں جو بڑی کامیابی کے ساتھ دوسرے سیزن کی میزبانی بھی کررہی تھیں، پروگرام کی تیاری میں معاونین کے طور پر ایرج خان، خواجہ حیدر، نذیر حسین، حسین احمد خان، حسین شعورنے اپنی خدمات انجام دیں،پروگرام کے سیٹ ڈیزائنر فیصل کٹپر ہیں جبکہ معاون ظہیر مرزا ہیں، سیٹ کی لائٹننگ نعمان نعیم کے ذمے تھی اور کیمرہ مین نور خان، امان بیگ، دانیال علی، رضوان راؤ، جہانزیب، نجیب اللہ اور دانیال لودھی نے مختلف شفٹس میں ریکارڈ کرائے، جب آپریٹر کے فرائض عمران رؤف نے انجام دیے، پس پردہ موسیقی اختر اللہ دتہ نے ترتیب دی، پروگرام کے ایڈیٹر نواز تھے، ”روایتوں کی لذت سیزن3 کے اسکرپٹ رائٹر اکبر رضوی، معاون پروگرام خالد شفیع جبکہ پروڈیوسر سید بلال نقوی تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme