فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد ڈاکوؤں نے دو گھر،ڈلیوری بوائے سے پیزا، چوکیدارسے ٹارچ چھین لی جبکہ نوجوان سے موٹرسائیکل چھین کر مزاحمت پرگولی مارکر لہولہان کردیا‘ جبکہ اوباش افراد نے نوجوان سمیت 6 خواتین کواغواء کر لیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ جڑانوالہ قبرستان روڈ پر ڈلیوری بوائے جاوید اقبال سے موٹرسائیکل سوار ڈاکوپیزا،نقدی اورفون اورٹھیکریوالہ کے علاقہ 276ج ب کے چوکیدار ذوالقرنین سے ڈاکونقدی،فون، اورٹارچ چھین کرفرارہوگئے گلبرگ سی میں صالح احسن اورمحلہ قدرت آباد میں انیس کے گھرداخل ہونیوالے ڈاکواہل خانہ کویرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی اورقیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ کینال ویلی کے قریب اتھرے ڈاکوؤں نے شہری مدثرسے موٹرسائیکل چھین کر مزاحمت کرنے پر گولی مار کر بری طرح زخمی کردیا پولیس ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگا سکی۔