بیجنگ (یو این پی) چین کی پانچویں قومی اقتصادی مردم شماری کے لیے سائٹ رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ۔مردم شماری کا مقصد معیشت کی بنیادی صورتحال کا پتہ لگانا، اعلی معیار کی ترقی کی پیش رفت کی عکاسی کرنا، قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے منصوبے کی تشکیل و نفاذ نیز چینی طرز کی جدیدیت کے فروغ کے لیے شماریاتی معلومات کی مدد فراہم کرنا ہے. اس مردم شماری میں پلیٹ فارم معیشت اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے نیا مواد شامل کیا گیا ہے ، تاکہ نئی صنعتوں ، نئے ماڈلز ، نئے انجن اور دیگر شعبوں میں چین کی معیشت کی ترقی کی بہتر عکاسی کی جاسکے۔ اس کے علاوہ پہلی بار مردم شماری میں ان پٹ اور آؤٹ پٹ سروے بھی کیا جائے گا۔ اقتصادی مردم شماری ہر 10 سال میں دو بار کی جاتی ہے۔ تاحال چین میں 2004، 2008، 2013 اور 2018 میں چار مرتبہ قومی اقتصادی مردم شماری ہو چکی ہے ۔