انسداد ڈینگی کے تحت کی جانے والی کاروائیوں کو ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں؛؛ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

Published on January 5, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے، سخت سرد موسم میں ڈینگی مچھر کی افزائش میں نمایاں کمی واقع ہو جاتی ہے تاہم تمام متعلقہ محکمے ڈینگی سرویلینس کے تحت ڈینگی ممکنہ آماجگاہوں کی نگرانی کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جمیل حید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ایم ایس صاحبان،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹرز  سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ،ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ حافظ محمد عبد اللہ اور سی ڈی سی آفیسر چوہدری محمد اصغرنے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کا عمل باقاعدگی سے جاری رکھا جائے اور تمام متعلقہ محکموں کے اہلکاران انسداد ڈینگی کے تحت کی جانے والی کاروائیوں کو ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں، اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes