چائنا میڈیا گروپ  کے “2024 اسپرنگ فیسٹیول گالا”کے ذیلی مقامات  کا اجراء

Published on January 5, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) جنوری 4 کو چائنا میڈیا گروپ کے “2024 اسپرنگ فیسٹیول گالا”کے  ذیلی مقامات کا اجراء  کر دیا گیا۔صوبہ لیائو نینگ کا شہر  شین یانگ صوبہ حو نان کا شہر چانگ شا،صوبہ شان شی کا شہر شی آن اور سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کا شہر  کاشغر   ، بیجنگ میں مرکزی مقام کے ساتھ مل کر چینی نئے سال کے موقع پر دنیا بھر کے چینیوں کے لئے ڈریگن کے سال کا ایک  پرجوش اسپرنگ فیسٹیول گالا لائیں گے۔چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ذیلی مقامات جاری کرنے کی تقریب میں شرکت کی اور سی ایم جی کے نائب صدر وانگ شیائو زن، صوبہ لیائو نینگ کی پارٹی کمیٹی کے وزیر اطلاعات، صوبہ حو نان کی پارٹی کمیٹی کے وزیر اطلاعات، صوبہ شان شی کی پارٹی کمیٹی کے وزیر اطلاعات اور سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی پارٹی کمیٹی کے وزیر اطلاعات کے ساتھ ملکر سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کے ذیلی مقامات کا افتتاح کیا۔   چائنا میڈیا گروپ  کے فنی و ثقافتی پروگرام کے سینٹر کے سربراہ نے   بتایا کہ سی ایم جی کا 2024 اسپرنگ فیسٹیول گالا “1+4” ماڈل اپنائے گا، جو ایک مرکزی مقام اور چار ذیلی مقامات پر مشتمل ہوگا، جس میں ملک بھر کی  لوک ثقافت اور نئے دور میں نئے منظرنامے کو دکھایا جائے گا ۔ تقریب میں سی ایم جی کے چار ذیلی مقامات نے چار مختلف پروگرام پیش کئے  جو اپنے اپنے علاقائی انداز اور منفرد شہری کشش کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme