شیخوپورہ (یو این پی) ضلع شیخوپورہ میں مستحق گھرانوں کے افراد میں 6 لاکھ 50 ہزار روپے کے چیک تقسیم وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے حکومت پنجاب کی جانب سے مستحق گھرانوں کے افراد میں 6 لاکھ 50 ہزار روپے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید، ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس سید اظہر گیلانی اور دیگر افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے نادار و مستحق گھرانوں کے افراد میں مالی امداد کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کو مالی امداد کے لئے درخواستیں دینے والے گھرانوں میں چیک تقسیم کیے گئے ہیں غریب اور مستحق گھرانوں کو مالی امداد کی فراہمی نگران حکومت کا احسن اقدام ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 10 مستحق گھرانوں کو 50 ہزار روپے، 2 مستحق گھرانوں کو 25 ہزار روپے جبکہ 1 مستحق گھرانے کو 1 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 13 مستحق گھرانوں میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 50 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔