پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پنیر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 290 کلو گرام غیر معیاری پنیر اور کھلا رنگ تلف

Published on January 9, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)تفصیلات کے مطابق ضلعی افیسر عبدالعظیم۔فوڈ سیفٹی افیسر طاہرہ کلثوم اور ان کی ٹیم نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر 45 جی ڈی نور شاہ روڈ پر چھاپہ مارا۔انسپکشن کے دوران بدبودار اور فنگس زدہ پنیر سٹور کیا گیا تھا۔ خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ اور ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ بھی کی جارہی تھی۔ سٹوریج ایریا میں گندگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری پنیر موقع پر تلف کردیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غیر معیاری خوراک کی ترسیل کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy