⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین کے ریاستی سیکیورٹی ادارے نے برطانوی ایم آئی 6 جاسوسی کیس کو بےنقاب کر دیا 

Published on January 9, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین کے ریاستی سیکیورٹی ادارے نے برطانوی ایم آئی 6 جاسوسی کیس کو بےنقاب کر دیا بیجنگ (یواین پی)  چین کی قومی سلامتی کے محکمے نے چین میں برطانوی سیکرٹ انٹیلی جنس سروس (ایم آئی 6) کی جانب سےچین کے خلاف جاسوسی کی سرگرمیوں میں کسی تیسرے ملک کے اہلکار کے ملوث ہونے کے کیس کو بے نقاب کیا۔رپورٹ کے مطا بق  ہوانگ نامی ایک غیر ملکی کسی غیر ملکی مشاورتی ایجنسی کا انچارج تھا. 2015 میں برطانوی سیکرٹ انٹیلی جنس سروس (ایم آئی 6) نے ہوانگ کے ساتھ “انٹیلی جنس شیئرنگ کے تعلقات” قائم کیے۔چین کے انٹیلی جنس کے محکمے کی تحقیقات کے مطابق ہوانگ نے برطانیہ کو مختلف درجے کی کل سترہ خفیہ دستاویزات فراہم کیں۔اس کیس کی تحقیقات کے دوران ، چینی قومی سلامتی کے محکمے نےمتعلقہ فریق کو بروقت آگاہ کیا ، قونصلر وزٹس کا بندوبست کیا اور قانون کے مطابق ہوانگ کے قانونی حقوق کا تحفظ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme