ملک سے سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 13 فیصد کی کمی ریکارڈ

Published on January 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک سے سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر 13 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 1.836 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات کا حجم 2.113 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ نومبر میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات کا حجم 353 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو نومبر 2022 کے مقابلہ میں 12 فیصد کم ہے۔ نومبر 2022 میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 400 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی کمی ہوئی۔ اکتوبر میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات کا حجم 371 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو نومبر میں کم ہو کر 353 ملین ڈالرہو گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme