اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر/ اسپشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ درجہ اول اوکاڑہ نے تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 عدد دوکانوں کو سیل کر دیا اورملزمان و قبضے میں لیا گیا ڈیکینٹنگ کا سامان برائیاندراج ایف آئی آرز و مذید کاروائی کے لیے حوالہ پولیس کر دیا، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے مالکان کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور انہیں کسی صورت کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔