لاہور(یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تخت لاہور والے وفاق نہیں نفاق کی سیاست کررہے ہیں۔فیڈڑیشن کی مضبوطی اوردہشت گردوں کی پسپائی کیلئے سندھ کی صوبائی حکومت کوبدنام کرنے کی بجائے دہشت گردی کے سدباب کیلئے اعتماد میں لیا جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خاں سندھ کی صوبائی حکومت پرانگلی اٹھانے کی بجائے اپنے مجرمانہ کردارپرقوم سے معذرت کریں اوروزارت کاقلمدان چھوڑدیں۔ کراچی ائیرپورٹ کاسانحہ درحقیقت وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت کاشاخسانہ ہے۔اگروفاق صوبوں کوساتھ لے کرنہیں چلے گاتوپھرجمہوریت کمزورہوگی اوردہشت گرد ریاست پر حاوی ہوجائیں گے ۔وہ نادرآبادمیں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اورسابق ڈکٹیٹرپرویز مشرف کے درمیان ڈیل کافائنل راؤنڈشروع ہوگیا ،پرویز مشرف کی بیرون ملک جانے کی بریکنگ نیوزکسی وقت بھی آسکتی ہے ۔ شعبدہ برادران انتخابی مہم کے دوران اورحکومت بنانے کے بعدبھی بڑی بڑی ڈینگیں مار تے رہے ،پرویز مشرف کاآرٹیکل چھ کے تحت ٹرائل کرنے کادعویٰ کرنیوالے حکمران اندرون خانہ انتہائی کمزورنکلے۔انہوں نے زیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے حالیہ بیان \’\’عوام کوبجلی میسر نہ ہواورحکام ٹھنڈے کمروں میں بیٹھیں یہ سلسلہ نہیں چلے گا\’\’پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خودکوخادم کاخطاب دینے والے بھی ٹھنڈے دفاترمیں بیٹھنے والے حکام میں شامل ہیں ۔ اب میاں شہبازشریف مینارپاکستان کے سایہ تلے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی کیمپ کاانعقاد اورمظاہروں کی قیادت کیوں نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف اپنے وعدے کے مطابق اپنانیانام تجویزکریں کیونکہ وہ ایک سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنا تودرکنارکم بھی نہیں کرسکے۔