اسلام آباد (یو این پی)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان آٹوموٹیو ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 63847 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 97575 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔دسمبر میں ملک میں گاڑیوں کے 8526 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 53 فیصدکم ہے، دسمبر 2022 میں ملک میں گاڑیوں کے 18313 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی، نومبرکے مقابلہ میں دسمبر میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ہوئی، نومبر میں ملک میں گاڑیوں کے 10132 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر میں کم ہو کر 8526 یونٹس ہوگئی۔