فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)تاندلیانوالہ کے نواح میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو مار ڈالا‘ پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے مخالف کو قتل کر دیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ تاندلیانوالہ کے علاقہ 391 گ ب میں شاہد لطیف کا اپنے سگے بھائی عامر لطیف سے جائیداد کی تقسیم اور کرایہ پر جھگڑا ہو گیا جس پر مشتعل بھائی عامر لطیف نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی شاہد لطیف کو موت کے گھاٹ اتار کر ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا، جبکہ ایک محلہ دار عدنان ولد عقیل گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، جبکہ تاندلیانوالہ کے علاقہ 429 گ ب کا رہائشی خالد ولد ظہور گھر سے ڈیرہ پر جا رہا تھا کہ پرانی دشمنی کی بناء پر راستے میں گھات لگائے ملزمان ظہیر وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔