اسلام آباد(یو این پی )بلا پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ہوگا یا نہیں؟ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہو گی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کا عملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ 10 جنوری کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔