چین کی جانب سے امریکہ پر تائیوان کے انتخابات میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہ کرنے پر زور 

Published on January 12, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

امریکہ تائیوان سے متعلق معاملات کو محتاط  طریقے سے حل کرے، چینی وزارت خا رجہ 
بیجنگ (یو این پی ) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے  یومیہ پریس کانفرنس میں تائوان کے علاقے میں انتخابات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ امریکہ اور تائیوان کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی سختی سے پاسداری کرے، تائیوان سے متعلق معاملات کو محتاط اور مناسب طریقے سے حل کرے، امریکہ اور تائیوان کے درمیان سرکاری تبادلوں کو روکے، “تائیوان کی علیحدگی ” کی قوتوں کی حوصلہ افزائی بند کرے اور تائیوان کے خطے میں انتخابات میں کسی بھی شکل میں مداخلت سے گریز کرے، تاکہ چین امریکہ تعلقات میں بگاڑ اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام میں نقصان سے بچا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes