مریدکے میں پولیس کاروائی کے دوران منشیات فروش خاتون سمیت 3افراد گرفتار

Published on January 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی)مریدکے میں پولیس کاروائی کے دوران منشیات فروش خاتون سمیت 3افراد گرفتار لاکھوں روپے مالیات کی منشیات برآمد ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدائیت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے ولی حسن پاشا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو حراست میں لیا دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے 12کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے پکڑی گئی چرس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے زیر حراست ملزمان میں جنید،محمد حسین اور فوزیہ بی بی شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog