راجہ شاہد ولایت خان نے امریکہ جانے سے قبل خیرالناس فاؤنڈیشن چوکی کے اعزاز میں خوبصورت پرتکلف پارٹی کا اہتمام

Published on January 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

سیری(یو این پی ) راجہ شاہد ولایت خان نے امریکہ جانے سے قبل خیرالناس فاؤنڈیشن چوکی کے اعزاز میں خوبصورت پرتکلف پارٹی کا اہتمام کیا جس میں فاونڈیشن کے سابق صدور جملہ ممبران جن میں پروفیسرز، صدر معلم ،اساتذہ ،ممبر لوکل کونسلرز اور نوجوان سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور فاونڈیشن کے نومنتخب صدر توصیف فیاض صاحب کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سابق صدور اور ان کی پوری ٹیم ورک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سراہا گیا. تفصیلات کے مطابق راجہ ولایت خان (مرحوم) کے فرزند راجہ شاہد ولایت خان اپنے والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہوئے معاشرے کی فلاح و بہبود اور غریب پروری جیسے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں گزشتہ روز امریکہ روانگی سے قبل خیر الناس فاونڈیشن کے ممبران، ممبر لوکل کونسلرز اقبال انجم، راجہ عدیق خان، پروفیسر مظاہر اسلم، صدر معلم راجہ رہیس خان، راجہ شہباز خان، پہلوان عاشق، راجہ ساجد راجہ جابر خان، راجہ انوار خان، راجہ توصیف فیاض، و دیگر احباب کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ ولایت ہاوس میں پرتکلف پارٹی کا اہتمام کیا جس میں خیر الناس فاونڈیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا راجہ شاہد ولائت خان نے اہلیان چوکی کے نوجوانوں سے مل کر چند سال قبل خیر الناس فاونڈیشن کے نام سے ایک ویلفیئر کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کو نوجوان قیادت بہت ہی عمدہ انداز میں چلا رہے ہیں اور فاونڈیشن نے بہت کم وقت میں چوکی کے اندر بے شمار فلاحی کام کیے ہیں جن میں چوکی کے اندر جنازہ گاہ کا قیام، پرائمری و مڈل گرلز سکول میں طلباء وطالبات کیلے مفت کتب ڈریس شوز، ڈیسک اور عمارت کی تزین و آرائش، چوکی خانپور سے ملحقہ سڑکوں پر پیج ورک اور گاوں سے ملحقہ گلیوں کی پختگی جیسے کام شامل ہیں اس سے بڑھ کر غریب غرباء کی امداد اور مریضوں میں مفت ادویات مہیا کرنے جیسے کام بھی شامل ہیں…. راجہ شاہد ولایت خان صاحب نےاپنے والد گرامی کے ایصال ثواب کیلئے فاونڈیشن کیلئے پچاس ہزار روپے بھی عطیہ کیے. مزید ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ امریکہ جا کر بھی میں فاونڈیشن کیلئے ہر ممکن مالی تعاون کو یقینی بناتا رہوں گا تاکہ ہمارے علاقے میں فلاح بہبود کیلئے کام جاری رہ سکیں اور غریب غرباء کی بھی امداد جاری رہے… آخر میں راجہ شاہد ولایت صاحب اور ان کے بھائی راجہ شہباز ولایت نے تمام احباب کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes