جعلساز مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

Published on January 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)جعلساز مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،فوڈ سیفٹی ٹیم کا حویلی لکھا دیپالپور میں ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ،1000 لٹر جعلی دودھ تلف جبکہ مالکان کیخلاف مقدمہ درج ایک شخص گرفتارتفصیلات کے مطابق ضلعی افیسر عبدالعظیم کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیم نے حویلی لکھا دیپالپور میں ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا۔دوران چیکنگ کیمیکلز کی ملاوٹ کر کے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔دودھ کے موقع پر لیے گئے سیمپل فیل پائے گئے۔جعلی دودھ تلف کر کے مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ جعلساز مافیا کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题