چین کو بحیرہ احمر میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے، وزارت خارجہ

Published on January 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے  یومیہ پریس کانفرنس میں بحیرہ احمر کی موجودہ صورتحال اور یمن کے خلاف فضائی حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ چین کو بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے اور وہ تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ تنازعے کو مزید بڑھانے سے بچانے کے لئے صبروتحمل سے کام لیں ۔ انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر سامان اور توانائی کے لئے ایک اہم بین الاقوامی تجارتی راستہ ہے اور چین کو امید رکھتا ہے کہ تمام متعلقہ فریق بحیرہ احمر کے خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کر یں گے جو بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے.ماؤ ننگ نے نشاندہی کی کہ چین کشیدگی میں کمی اور مشترکہ طور پر بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کی سلامتی کے تحفظ کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes