نوشہرو فیروز(یو این پی) صحافی کنونشن کا انعقاد, این یوجے کی نئی کابینہ کا اعلان, زاہد قائم خانی صدر, منور حسین منور نائب صدر, مظہر خاصخیلی جنرل سیکریٹری منتخب۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کا کنونشن پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی خازن لالہ اسد پٹھان، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر امداد بوزدار، جنرل سیکرٹری احقررضوی نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر سال 2024 کے لیے باڈی کا اعلان کیا گیا جس میں زاہد قائم خانی صدر، شاہد سومروسینئر نائب صدر، منور حسین منور نائب صدر، مظہر خاصخیلی جنرل سیکریٹری، ایاز علی سولنگی جوائنٹ سیکریٹری ون، وقار راجپر جوائنٹ سیکرٹری ٹو، غلام مرتضیٰ تگڑ خزانچی، اختر سولنگی پریس سیکریٹری، قیوم الطاف راجپرآفیس سیکریٹری شامل ہیں جبکہ بارہ رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب کیا گیا جس میں زاہد راجپر، سید مبارک علی شاہ، اربیلو اوڈ، مہر علی بیہن، ظہیر سومرو، امتیاز علی بھٹی، رانا غلام سرور، سید شوکت علی شاہ، عبدالغفار راجپر، عبدالوہاب لاشاری، عبدالغفار راجپر، عبدالوہاب لاشاری، وقار کوندھر، عدنان ملک شامل ہیں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان نے کہا کہ وزیراعظم نے صحافیوں کے ہیلتھ کارڈز کا عمل روک دیا ہے جو کہ قابل مذمت فعل ہے شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سندھ جرنلسٹس ایکشن کمیٹی کی کال پر چھٹے مرحلے میں 13 جنوری کو سکھر پریس کلب میں تاریخی صحافی کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے یحییٰ، ایوب، ضیاء اور مشرف کے مارشلوں کا سامنا کیا لیکن حکمران سمجھتے ہیں کہ وہ قلم کی آواز کو دبائیں گے اور صحافیوں کو ہراساں کریں گے لیکن اب ایسا نہیں رہا اس موقع پر امداد بوزدار، احقر رضوی، زاہد قائم خانی، مظہر خاصخیلی و دیگر نے خطاب کیا کنونشن میں خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے اکبر شاہانی، قربان منگی، پیاس علی شاہ، بادشاہ بھنڈ، بلاول سہتو، سلیم لنڈ، میاں محمد یاسین سمیت ضلع کے مختلف شہروں سے محمو دالحسن جلالی، اشرف غوری، ناصر اقبال آرائیں، اختر قریشی، عقیل خانزادہ، میر ممتاز ملاح ودیگر شریک ہوئے۔