اسلام آباد (یو این پی)پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد علی بوگرہ کی 61ویں برسی 23جنوری کو منائی جائے گی وہ ملک خداد اد پاکستان کے تیسرے وزیر اعظم تھے جو کہ 1953ء سے 1955ء تک وزیر اعظم کے منصب پر فائض رہے۔ 1947 ء میں ہندوستان کی تقسیم کے نتیجے میں پاکستان کی آزادی کے بعد، انہوں نے کیریئر ڈپلومیٹ کی حیثیت سے وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی اور مختصر طور پر برما، کینیڈا میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے کام کیا اورامریکا میں خدمات انجام دیں۔1953 میں اس وقت کے گورنر جنرل غلام محمد نے آپ کو پاکستان کا وزیر اعظم مقرر کیا۔ وزیر اعظم کے طور پر آپ نے پاکستان کا آئین بنانا شروع کیا۔1956 میں آئین کی بنیاد رکھی جس نے پاکستان کو ایک وفاقی پارلیمانی جمہوریہ بنایا۔1962 میں، انہوں نے 1963 میں اپنی وفات تک صدر ایوب خان کی انتظامیہ میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔محمد علی بوگرہ 23جنوری 1963ء کو انتقال کر گئے۔