واشنگٹن (یو این پی) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہِ بین الاقوامی روابط کے ڈائریکٹر لیو جین چھاؤ نے سی پی سی کے ایک وفد کے ساتھ امریکہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن،امریکی صدر کے پرنسپل نائب معاون برائے قومی سلامتی امور جوناتھن فینر، ڈیموکریٹک اور ری پبلکن سینیٹرز ، سان فرانسسکو کی میئر لندن نکول بریڈ اور تھنک ٹینکس سمیت امریکی مالیاتی ،کاروباری و میڈیا شخصیات سے ملاقات کی ۔ لیو جین چھاؤ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے چین کی ترقی کے امکانات، چین -امریکہ تعلقات اور عالمی گورننس پر تمام فریقین کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چین اور امریکہ نے صدر شی جن پھنگ اور صدر بائیڈن کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، مثبت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا عہد کیا۔