بیجنگ (یو این پی)چھیوشی میگزین کے شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا جائے گا، جس کا عنوان ہے “نئے دور میں پارٹی کے متحدہ محاذ کے امور میں بہتری کے اہم تصورات کا مکمل، درست اور جامع نفاذ”۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ متحدہ محاذ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی عمومی پالیسی کا ایک اہم جزو ہے اور اس نے چین کے انقلاب، تعمیر اور اصلاحات کے مختلف تاریخی ادوار میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نئے دور میں متحدہ محاذ کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ عملی طور پر نئے دور میں پارٹی کے متحدہ محاذ کے کام میں بہتری کا ایک اہم نظریہ تشکیل دیا گیا ہے اور متحدہ محاذ کے کام کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے نئے تصورات، نئے خیالات اور نئی حکمت عملیوں کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ نیا نظریہ گزشتہ صدی میں پارٹی کے متحدہ محاذ کی ترقی کی تاریخ کے تجربات کا نچوڑ ہے، اور نئے دور میں متحدہ محاذ کے کام کے لیے بنیادی رہنما اصول ہے، جس پر پوری پارٹی کو مکمل ، درست اور جامع انداز میں عمل کرنا ہوگا۔