چین اور ڈنمارک کے تعلقات میں بہت  پیش رفت ہوئی ہے، چینی صدر

Published on January 16, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے  ڈنمارک کے نئے بادشاہ فریڈرک  دہم  کو  تخت نشینی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 74 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے اب تک چین اور ڈنمارک کے تعلقات میں بہت  پیش رفت ہوئی ہے اور  دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  دونوں عوام کے درمیان دوستی گہری ہوئی ہے ۔صدر شی نے کہا کہ    وہ  چین ڈنمارک تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں  اور مستقبل میں بھی  شاہ فریڈرک دہم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار  ہیں تاکہ چین اور ڈنمارک کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جایا جاسکے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں۔ اسی دن شی جن پھنگ نے ڈنمارک کی سابق ملکہ مارگریٹ دوم کے نام  بھی  نیک   تمنا ؤں اور دعاؤں کا   پیغام  بھیجا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme