اوکاڑہ شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات۔خاتون سمیت 9 افراد شدید زخمی ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل

Published on January 18, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) شدید دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت نو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ریسکیو ذرائع کے مطابق عثمانیہ ہوٹل بائی پاس کے قریب بس مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا حادثہ شدید دھند اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش ایا زخمی کی شناخت محسن رضا ولد ریاض سکنہ گجرات کے نام سے ہوئی دوسرے حادثہ میں اڈا گیمبر کے قریب شدید دھند کی وجہ سے ٹرک بس سے ٹکرا گیا جس میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا زخمیوں میں محمد افضل ولد محمد امین۔غلام مصطفی بزد غلام نبی نگر شامل ہیں تیسرا حادثہ ٹول پلازو کے قریب پیش ہے جس میں تین بڑی گاڑیاں اپس میں ٹکرا گئی جس میں ایک خاتون سمیت سات شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme