فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آبادشہر اور گردونوا ح میں چوری،دکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری 24گھنٹوں کے دوران 160سے زائد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے،۔ جبکہ درجنوں شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ شہر بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال کے قریب اسلم سے نقدی‘ فون‘ لاری اڈا کے قریب کلیم اللہ سے پرس‘ اکبر آباد موڑ قبرستان کے قریب محمد امجد سے فون چھین لیا‘ 441 گ ب کے بلال اصغر سے 20ہزار روپے‘ فون‘ 462 گ ب کے نسیم اختر سے ساڑھے چار لاکھ روپے‘ موٹرسائیکل‘ فون‘ 170 گ ب کے وسیم الحسن سے 35ہزار روپے‘ فون‘ 487 گ ب کے آصف علی سے 30ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ 465 گ ب میں عمرفاروق کی دکان کے تالے توڑ کر چور بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے‘ 199 گ ب کے الطاف حسین کے فارم کے تالے توڑ کر چار لاکھ کے مویشی‘ 45 گ ب کے نذیر حسین کے گھر کے باہر سے بکرا چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ قصبہ سمندری کے نقاش احمد سے 10ہزار روپے‘ فون چھین لیا گیا‘ جڑانوالہ روڈ پر محمد عثمان سے 45ہزار روپے‘ فون‘ بھٹہ خیردین کے قریب شہباز سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 109 گ ب کے نذیر احمد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 119 گ ب کے الیاس سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ 63 گ ب کے ریاض حسین سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 454 گ ب کے قمر اقبال سے سوا لاکھ روپے‘ فون‘ 86 گ ب کے شاہد کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 10 لاکھ کا مال واسباب لوٹ لیا‘ 131 گ ب کے ارشاد علی سے 35ہزار روپے‘ فون‘ 624 گ ب کے افتخار حسین کے ڈیرہ سے دو لاکھ کا سامان چوری‘ 205 گ ب کے عادل مسیح سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 219 رب کے سجاد سے 91ہزار روپے‘ فون‘ علی ہاؤسنگ کے شان سے 95ہزار روپے‘ فون‘ محلہ عثمان غنی کے زبیر سے 25ہزار روپے‘ فون‘ فیض آباد کے قریب فیصل سے نقدی‘ فون‘ صدیق اکبر ٹاؤن کے اقبال سے پرس چھین لیا‘ کینال روڈ پر ساجد سے 20ہزار روپے‘ فون‘ مسلم ٹاؤن کے قریب ارسلان سے 14ہزار روپے‘ فون‘ نورپور کے قریب وارث سے 36ہزار روپے‘ فون‘ ملت روڈ پر شاہد کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔