لاہور(یواین پی)آج کا دن تاریخ میں21جنوری 2007 ترکی میں یو ٹیوب ویب سائٹ پر دوسری بار پابندی عائد کر دی گئی یو ٹیوب ویب سائٹ میں ترکش صدر مصطفی کمال اتا ترک سے متعلق نازیبا ویڈیو کلپس نشر کیں تھیں
آج کا دن تاریخ میں21جنوری2007انڈونیشیا کے ساحل میں سات اعشاریہ تین کی شدت سے زلزلہ آیا جس نے بلند و بالا عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا جس کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
آج کا دن تاریخ میں21جنوری2006کوسوو کے صدر ابراہیم روگوا کا انتقال ہوا
آج کا دن تاریخ میں21جنوری2001پاکستان کے تمام صوبے انیس سواکیانوے تقسیم ِ آب کے معاہدے پر متفق ہوگئے
آج کا دن تاریخ میں21جنوری1994سیاسی اتحاد،پاکستان اسلامک فرنٹ تحلیل ہو گیا
آج کا دن تاریخ میں21جنوری1979سیارہ نیپچون شمسی قمری کا بیرونی سیارہ بنا
آج کا دن تاریخ میں21جنوری1941دوسری عالمی جنگ :آسٹریلیا اور برطانیہ کی فوجوں نے لیبیا کے شہر تبروک پر حملہ کیا
آج کا دن تاریخ میں21جنوری1925البانیہ کا جمہوریہ ہونے کا اعلان
آج کا دن تاریخ میں21جنوری1924انقلاب روس کے رہنما ولادیمیر لینن انتقال کر گئے
آج کا دن تاریخ میں21جنوری1911جنوب مشرقی فرانس میں پہلی مونٹے کارلو ریلی کا آغاز ہوا
آج کا دن تاریخ میں21جنوری1612اُردو کے پہلے صاحب ِدیوان شاعر اور شہر اورنگ آباد (حیدرآباد) کے بانی قلی قطب شاہ کا انتقال ہوا