چین نے ہمیشہ اپنی سفارتکاری میں چین برازیل تعلقات کو ترجیح دی ہے،چینی وزیر خا رجہ

Published on January 21, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)  برازیل کے صدر  لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا سے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای  نے فورٹالیزا میں ملاقات کی۔ہفتہ کے روز برازیل کے صدر نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ کے ساتھ باہمی اعتماد اور دوستی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور برازیل  اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط بنانے اور برازیل چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ  سفارتی تعلقات کے قیام کے روز اول سے ہی برازیل نے  ون چائنا پالیسی کی حمایت کی ہے اور اس پر عمل کیا ہے اور مستقبل میں بھی اسی موقف پر قائم رہے گا۔ برازیل اور چین کے درمیان بہت سے اہم معاملات پر اتفاق رائے ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ چین جی 20 ریو سربراہ اجلاس، برکس سربراہ اجلاس، اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس اور دیگر کثیر الجہتی فورمز کی میزبانی میں برازیل کی حمایت کرے گا۔انہوں نے مزید کہا  کہ برازیل عالمی گورننس کو بہتر بنانے اور ترقی پذیر ممالک کی مجموعی طاقت اور بین الاقوامی آواز کو مشترکہ طور پر بڑھانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔وانگ ای  نے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونے پر برازیل کو خراج تحسین پیش کیا  اور کہا کہ چین نے ہمیشہ اپنی سفارتکاری میں چین برازیل تعلقات کو ترجیح دی ہے، چین نے اقتصادی اور سماجی ترقی کو تیز کرنے   اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں بڑا کردار ادا کرنے اور کثیر الجہتی کانفرنسوں کے سلسلے کی میزبانی میں برازیل کی بھرپور حمایت کی ہے۔وانگ ای نے کہا کہ چین  دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر  دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل کرےگا اورچین برازیل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی منزل تک لے جانے کا خواہاں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme