چین کے پہلے    “نیشنل انجینئر ایوارڈ”  کی تقریب  ، چینی صدر کی اہم ہدایات

Published on January 21, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

 انجینئرز قومی اسٹریٹجک ٹیلنٹ فورس کا ایک اہم حصہ ہیں، چینی صدر
بیجنگ(یو این پی)چین کے پہلے    “نیشنل انجینئر ایوارڈ”  کی تقریب   کے موقع پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات دیں اور  ایوارڈ حاصل کرنے والے  “نیشنل آؤٹ اسٹینڈنگ انجینئرز” اور “نیشنل آؤٹ اسٹینڈنگ انجینئر نگ ٹیم” کو دلی مبارکباد پیش کی۔جمعہ کے روز  شی جن پھنگ نےکہا کہ انجینئرز ، انجینئرنگ سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ایک اہم قوت اور قومی اسٹریٹجک ٹیلنٹ فورس کا ایک اہم حصہ ہیں۔مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے  انجینئرز اور تکنیکی عملے کی تربیت کو مزید تیز کرنا ، انجینئرز کی سماجی حیثیت کو مسلسل بہتر بنانا ، ان کی صلاحیتوں کو  بلند کرنے اور قابل قدر خدمات انجام دینے کے لیے  ساز گار حالات پیدا کرنا بے حدضروری ہے۔ بیجنگ میں پہلے  “نیشنل انجینئر ایوارڈ” کی تقریب منعقد ہوئی ۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ ژوئی سیانگ نے اجلاس میں  شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes