فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے با تیں کرنے لگیں۔مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا دو بھر ہو کر رہ گیا۔غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم۔ بازاروں میں سبزی، فروٹ، گوشت، دودھ،دہی اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں دن بدن اضافے کے سبب غریب عوام بے کسی کی زندگی گزارنے پر مجبور۔غریب محنت کش پورا دن محنت کرنے کے باوجو د اپنے بچوں کا پیٹ پالنے سے قاصر ہے۔دو کاندار گورنمنٹ کی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خو ردونوش فروخت نہیں کرتے اور نہ ہی معیاری اشیاء صارفین کو ریٹ لسٹ کے مطابق مہیا کی جاتی ہے۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ تھوک مارکیٹ سے اشیاء خوردونوش مہنگے دامو ں خریدکر کم ریٹ پر فروخت نہیں کرسکتے۔ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش نہ ملنے پر آئے روز دوکانداروں اور صارفین کے درمیان جھگڑے معمول بن گئے۔صارفین کو گورنمنٹ کے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش مہیا کرنا انتطامیہ کی ذمہ داری ہے،عوام الناس نے کمشنر و دیگر متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں گورنمنٹ کی لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش مہیا کی جائیں اور مہنگائی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف قانونی کا روائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی آسانی سے میسر آسکے۔