اسلام آباد (یو این پی)امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم ولادت13رجب المرجب بمطابق25جنوری جمعرات کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا،جشن ولادت حضرت علی ؓ کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد و امام بارگاہوں میں منعقدہ تقریبات کے دوران علماء و خطیب حضرات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی دین ا سلام کی آبیاری کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے علاوہ ازیں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سیر ت حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور فضائل اجاگر کیے جائیں گے ملک بھر کے اخبارات یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔