بیجنگ (یو این پی) چائنا میڈیا گروپ کے ” اسپرنگ فیسٹیول گالا 2024″ کی دوسری ریہرسل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی ۔ اس ریہرسل میں پہلی مرتبہ چین کے صوبوں لیاؤ نینگ کے شہر شین یانگ، حو نان کے شہر چانگ شا، شاآن شی کے شہر شی آن اورسنکیانگ ویغور خود احتیار علاقے کے شہر کاشغر سمیت ،مرکزی مقام بیجنگ میں مشترکہ طور پر پروگرامز ترتیب دیے گئے۔اسپرنگ فیسٹیول گالا کا “خوشگوار، مبارک اور پرجوش” ماحول نئے سفر پر مادر وطن کے مختلف علاقوں کے نئے اور شاندار ماحول کو ظاہر کررہا ہے۔ ہر ذیلی مقام کا سٹیج ڈیزائن منفرد ہے اور پروگرامز کی تخلیق میں بھرپور مقامی رسوم و رواج اور نئے سال کا پرجوش ماحول جھلک رہا ہے، جس سے دنیا بھر کے خوش و خرم لوگوں کو ایک ساتھ ایک شاندار وقت ساتھ گزارنے کا موقع ملتا ہے۔