اوکاڑہ ، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جعفر سٹیڈیم رینالہ خورد میں سپورٹس میلہ کا انعقاد

Published on January 23, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جعفر سٹیڈیم رینالہ خورد میں سپورٹس میلہ کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، رسہ کشی، دوڑ اور کراٹے کے مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز اور رنر اپ کھلاڑیوں میں کیش پرائز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں، کھیلوں کے شائقین نے شاندار سپورٹس میلہ کے انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد چوہدری ضیاء اللہ کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بہترین کاوش کو بھرپور انداز میں سراہا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے ہی صحت معاشرے کا قیام ممکن ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کے لئے دور حاضر کی اہم ضرورت ہے ہمارے گراؤنڈآباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے کھیلوں کی مثبت سرگرمیاں نوجوانوں میں مثبت رجحان کو پروان چڑھاتی ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes