ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کے لئے میاں نواز شریف سے بڑھ کر کسی نے خدمت نہیں کی میاں معین وٹو

Published on January 23, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)اوکاڑہ حلقہ 138 سے ن لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدوار میاں معین وٹو نے کہا ہے کہ آج ملک و قوم کو ایک مخلص لیڈر کی ضرورت ھے۔ تاریخ گواہ ھے کہ ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کے لئے میاں نواز شریف سے بڑھ کر کسی نے خدمت نہیں کی۔ عوام 8 فروری کو شیر کے نشان پر ٹھپے لگا کر میاں نواز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انتخابی کارنر میٹنگ میں کیا میاں معین وٹونے کہا کہ نواز شریف نے عوام جو وعدہ کیا پورا کیا۔شیر کے نشان پر ٹھپہ اپ کی کامیابی ھو گی میاں نواز شریف اقتدار میں اکر پسے ھوے طبقے کو محرومیوں مایوسوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی طرف لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا عوام بخوبی جانتے ھیں کہ ایک مسلط کردہ حکومت نے کس طرح عوام کے منہ سے روٹی کا تر نوالہ چھینا۔ائی ایم ایف کے قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈالا اور خود اپنی تجوریاں بھرتے رہے۔قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ کیا۔ نوجوانوں کو انتشار کی تربیت دی معاشرے کا ستیا ناس کیا باپ بیٹے۔ بھائی بھائی کو اپسمیں میں لڑوایا جس کا خمیازہ اج پوری قوم بھگت رہی ھے عوام زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ھوے 8 فروری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں شیر کے نشان پر مہر لگا کر مضبوط اور محفوظ پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔شیر کا نشان محفوظ پاکستان

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes