اوکاڑہ(یواین پی) ایکسین لیسکو واپڈا میاں طارق بشیر نے کہا بجلی چوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں بلاتفریق انکے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رہیگا -جب سے تعینات ہوا ہوں کئی بڑے بڑے بجلی چور اور بل بجلی نادہندہ کے خلاف کاروائی کرچکا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوٸے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے سائلین کے لئے کھلے ہیں انکے جائز کام بغیر سفارش بلا تفریق ترجیحاً بنیاد پر کئے جاتے ہیں ایک سوال کے جواب میں میاں طارق بشیر نے بتایا کہ حالیہ حکومتی ،لیسکو کے اعلیٰ حکام کے اقدامات سے بجلی کی چوری روکنے میں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے اور اس سے ریونیو بھی بڑھا جب تک اس سیٹ پر تعینات ہوں یہ سلسلہ اسی طرح جاری وساری رہے گا۔۔