چین۔ نورو  تعلقات کی درست سمت مشکل سے حاصل کی گئی ہے، چینی وزیر خا رجہ

Published on January 25, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور  وزیر خارجہ  وانگ ای نے بیجنگ میں نورو کے وزیر خارجہ لیونل روین اینگ میا  کے ساتھ بات چیت کی اور “عوامی جمہوریہ  چین اور  جمہوریہ نورو کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر مشترکہ اعلامیہ”پر دستخط کئے۔بدھ کے روز   وانگ ای نے کہا کہ ایک چین کا اصول، چین کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی بنیادی شرط اور سیاسی بنیاد ہے۔ چین۔ نورو  تعلقات کی درست سمت مشکل سے حاصل کی گئی ہے ، دونوں فریقوں کو اس کی قدر کرنی چاہیے اور درست سمت میں غیر متزلزل طور پر آگے بڑھنا چاہیے۔ چین نورو  کے ساتھ  سفارتی تعلقات کی بحالی کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام سطحوں پر تبادلوں کو مضبوط بنانے ، سیاسی باہمی اعتماد  اور  معاشی باہمی مفادات  کو آگے بڑھانے، عالمی امور پر  ایک دوسرے کی حمایت کرنے والے اچھے بھائی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار بننے کا خواہاں ہے۔چین اور بحرالکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے  درمیان ہم نصیب معاشرے  کے قیام  کے لئے تیار ہے۔ اینگ میا نے کہا کہ تائیوان کے ساتھ جامع طور پر “سفارتی تعلقات منقطع کرنے” اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے فیصلے کو نورو کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر منظور کیا، جو پوری طرح سے ثابت کرتا ہے کہ یہ فیصلہ درست ہے اور نورو کے بنیادی مفادات کے مطابق ہے۔ نورو  ون چائنا اصول پر کاربند رہے گا اور خارجہ پالیسی میں اسے ترجیح دے گا۔ نورو چین کی غیر معمولی ترقیاتی کامیابیوں اور عالمی ترقی میں اہم شراکت کو سراہتا  ہے اور اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ نورو چین تعلقات کے وسیع امکانات ہیں۔ نورو  صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور اور دیگر اہم عالمی اقدامات کے سلسلے  کو بھرپور سراہتا  ہے اور ان میں فعال طور پر حصہ لے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog