چین فلپائن کی جانب سے ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی توثیق کو سراہتا ہے، چینی وزارت خارجہ 

Published on January 25, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس کے تازہ ترین ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین فلپائن کی جانب سے ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی توثیق کو سراہتا ہے۔ فلپائن کے صدر نے  اس بات پر زور  دیا کہ تائیوان چین کا صوبہ ہے اور فلپائن “تائیوان کی  علیحدگی” کی حمایت نہیں کرتا۔ترجمان نے کہا کہ  تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ چین کی مکمل وحدت عوام کی امنگوں کے مطابق رحجان ہے۔ “تائیوان کی  علیحدگی” کا کوئی بھی عمل یقیناً ناکام ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes