بیجنگ (یو این پی)چین اور نورو کی دونوں حکومتوں کے اتفاق رائے سے چائنا میڈیا گروپ کے یارن بیورو آفس کا افتتاح نورو کے شہر یارن میں ہوا۔ یہ چائنا میڈیا گروپ کا 192 واں سمندرپار بیورو آفس ہے ۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین اور نورو نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ۔ نورو کے وزیر خارجہ اور تجارت نے چائنا میڈیا گروپ کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ایک چین کے اصول کو تسلیم کرنا اور تائیوان کے ساتھ “سفارتی تعلقات ختم کرنا” نورو حکومت کی جانب سے جامع بحث کے بعد کیا گیا ایک درست فیصلہ ہے، اور اس سے نورو کی ترقی کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔