بیجنگ (یو این پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ازبکستان کے صدر شوکت میرزییوئیف کے ساتھ بات چیت کی ۔ بدھ کے روز دونوں سربراہان مملکت نے اعلان کیا کہ چین اور ازبکستان نے نئے دور میں چاروں موسموں کی جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے اور ایک اعلیٰ نقطہ آغاز پر چین ازبکستان ہم نصیب معاشرے کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اپنی ترقی کے راستے کے انتخاب میں ازبکستان کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ فریقین کو روایتی تعاون کے امکانات کو گہرائی سے بروئے کارلانا چاہیے اور چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے منصوبے کی تعمیر جلد از جلد شروع کرنی چاہیے۔ چین ازبکستان کے ساتھ نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعتی چین میں تعاون بڑھانے، فوٹو وولٹک، ونڈ پاور، اور ہائیڈرو پاور سمیت دیگر بڑے منصوبوں میں تعاون کرنے اور ازبک نوجوانوں کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے مزید سرکاری وظائف فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔میرزییوئیف نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار پر مبنی مشترکہ تعمیر کی جائے گی اور معیشت اور تجارت، زراعت، سبز توانائی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں مزید نتائج حاصل کئے جائیں گے۔ازبکستان ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، چین کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور تائیوان، سنکیانگ، انسانی حقوق اور چین کے بنیادی مفادات سے منسلک دیگر امور پر چین کی ثابت قدمی کے ساتھ حمایت کا خواہاں ہے۔ ازبکستان چین۔وسطی ایشیا میکانزم کی ترقی کو فروغ دینے اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔بات چیت کے بعد، دونوں سربراہان مملکت نے “عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ ازبکستان کی نئے عہد میں چاروں موسموں کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مشترکہ بیان پر دستخط کئے اور تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخطوں کا مشاہدہ کیا۔